محکمہ صحت سندھ اور این جی او میں ڈینگی وائر س کے خا تمے کے لئے یا دا شت پر دستخط

جمعرات 25 فروری 2016 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ این جی اوز کے تعاون سے صو بے بھر میں ڈینگی وا ئر س کے خا تمے کے لئے میڈیا سمیت سیا سی قیا دت اور سول سو سائٹی کے اراکین کے ذریعے آگہی سیمینا ر ز اور واکز کا نعقا د کیا جائے گا ۔یہ با ت انہو ں نے سندھ اسمبلی دفتر میں این جی اوز پلا ن انٹر نیشنل کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کی ۔

اس مو قع پر ڈینگی کنٹرو ل پرو گرا م کے ممبر ڈاکٹر مسعود سو لنگی اور پلا ن انٹر نیشنل کے اعجا ز خوا جہ بھی مو جو د تھے اس مو قع پر پلا ن انٹر نیشنل کے نما ئندے نے بتا یا کہ وہ سندھ بھر میں ڈینگی وا ئر س کے خا تمے کے لئے فنڈز فرا ہم کریں گے جبکہ محکمہ صحت سندھ کو تکنیکی مشا ورت بھی فرا ہم کریں گے اور اس سلسلے میں سیکریٹری صحت اور پلا ن انٹر نیشنل سے ایک ایم او یو بھی دستخط کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر صحت نے این جی او کی جا نب سے تعا ون کی پیشکش پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے تعا ون سے ڈینگی وائر س کے خا تمے میں مدد ملے گی ۔ڈینگی پروگرا م کنٹرو ل کے ممبر ڈاکٹر مسعود سو لنگی نے صوبا ئی وزیر صحت کو صوبے بھر میں ڈینگی وائرس کے خا تمے کے لئے اٹھا نے جا نے والے اقدا ما ت کے با ر ے میں آگا ہ کیا ۔

صوبائی وزیر صحت نے پرو گرا م ممبر کو ہدا یت کی کہ وہ تما م اسٹیک ہو لڈرز کو اپنے ساتھ ملا ئیں ،یو نیورسٹی کی سطح پر سیمینا ر ز منعقد کریں اور کو ئی کو تا ہی نہ کی جائے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے کہا کہ پچھلے سال ڈینگی وائرس کے خلا ف آگہی مہم میں صو بے بھر میں 5لا کھ پمفلٹس تقسیم کئے گئے تھے اور روا ں سال میں 7لا کھ پمفلٹس تقسیم کئے جا ئیں اور آگہی مہم کا دا ئرہ کا ر بڑ ھا یا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :