چنیوٹ،فری آئی کیمپ جاری،گزشتہ تین دنوں میں334مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے

اتوار 16 مارچ 2008 12:12

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16 مارچ 2008 )سوداگر میڈیکل اینڈ ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام دوسرا چنیوٹ میں سب سے بڑا فری آئی کیمپ جاری ہے جس پر تین روز کے دوران 1740 مریضوں کا چیک اور334مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے جاچکے ہیں اور تمام مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات فری میں مہیا کی گئی ہیں اور قیمتی لینز بھی مہیا کیے گئے ہیں چیئرمین شیخ جاوید عمر وہرہ نے بتایا کہ انشاء اللہ ہر سال 3 سے چار بڑے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور شہریوں کو میڈیکل کی جدیدترین سہولیات ملیں گی۔