آلودگی پیدا کرنیو الے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ‘صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات

جمعہ 26 فروری 2016 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات و بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات آلودگی پیدا کرنے والے کارخانوں کے خلاف آہستہ آہستہ کریک ڈاؤن کر رہا ہے ،انہیں نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں اور محکمہ ماحولیات کی ٹریبونل میں کیسز بھجوائے جا رہے ہیں -حکومت پنجاب کسی بھی صورت میں آلودگی پیدا کرنے والے صنعتی یونٹس کو ماحول کو آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی ،ان فیکٹریوں کے مالکان کو وارننگ جاری کی جار ہی ہیں کہ وہ قانونی سطح پر آلودگی ختم کرنے والی ڈیوائسز لگائیں۔

متعلقہ عنوان :