پشاور اور ضلع ہنگو میں دو شیرخوار بچوں کے پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی
ہفتہ 27 فروری 2016 13:02
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع ہنگو میں دو شیرخوار بچوں کے پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں برس نئے مریضوں کو تعداد تین ‘ ملک بھر میں پانچ تک پہنچ گئی ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق جن دو بچوں میں پولیو کا مرض پایا گیا ہے ان میں سے ایک کے والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا ‘ دوسرا ماضی میں یہ ویکسین پیتا رہا ہے۔
پشاور میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کا نام جریر بتایا گیا ہے اور اس کی عمر 21 ماہ ہے۔بچے کا تعلق حیدر کالونی اخون آباد سے ہے اور اس کے والدین نے اسے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ہنگو میں پولیو سے متاثرہ بچی نورین بی بی کی عمر سات ماہ بتائی گئی ہے جو محلہ موسیٰ جان گنجیانو کلے کی رہائشی ہے۔ بچی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ماضی میں پولیو سے تحفظ کی ویکسین باقاعدگی سے پیتی رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.