چینیوں کو کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا

ہفتہ 27 فروری 2016 14:49

لان ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء/شنہوا)چینیوں کو کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے یہ خطرہ گذشتہ تین دہائیوں سے اس خوراک کی وجہ سے پیدا ہورہا ہے جس میں زہریلا مواد شامل ہوتا ہے ۔یہ بات ایک تحقیق کے ذریعے سامنے آئی ہے ۔جس کے مطابق چینی اناج اور سبزیاں کم استعمال کرنے لگے ہیں جبکہ وہ جانوروں سے حاصل کردہ خوراک زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کینسر کے خطرات میں 1980میں 0.2فیصد اضافہ ہورہا تھا جو بڑھ کر 2009میں 1.2فیصد ہو گیا اس سے2009 میں چین کی 17فیصد آبادی میں کینسر کے اثرات پائے جاتے ہیں جبکہ 1980میں یہی خطرات 8فیصد تک تھے تا ہم جائزے کے مطابق دیہی علاقوں کی نسبت کینسر کے یہ خطرات شہری آبادی میں زیادہ پائے گئے ہیں کیونکہ شہروں میں رہنے والے افراد گوشت ، انڈے اور ڈیری کی مصنوعات زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک اور جائزے کے مطابق لوہے ، سٹیل ، فولاد اور بجلی سے چلنے والی صنعتوں میں کام کرنے والے افراد میں بھی کینسر کے خطرات دوسروں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ چینی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اناج اور سبزی زیادہ استعمال کریں اور جانوروں سے حاصل ہونے والی خوراک جس میں گوشت ، انڈے اور ڈیری مصنوعات شامل ہیں زیادہ استعمال نہ کریں تا کہ وہ کینسر کے اثرات سے محفوظ رہیں ۔