ہنگو، لختی بانڈہ میں سات ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہفتہ 27 فروری 2016 15:43

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ میں سات ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ۔بچی کا تعلق افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ہنگوتصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ میں ایک سات ماہ بچی نوران بی بی ولد عجب خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیو کی شکار بچی کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ ہنگو کے علاقہ لختی بانڈہ افغان مہاجرین کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :