نمک کی زیادتی جگر کیلئے نقصان دہ

ہفتہ 27 فروری 2016 16:28

بیجنگ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) عام طور پر نمک کو صرف بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سمجھا جاتا ہے، لیکن اب ماہرین نے نمک کے زیادہ استعمال کا ایک اور نقصان بھی بتا دیا۔ چین کی جنان یونیورسٹی میں کیے گئے مطالعے میں سامنے آنے والے نتائج کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھانے کے علاوہ زیادہ عمر کے افراد کے جگر کو بھی بری طرح نقصان پہنچاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو نمک کی کم مقدار درکار ہوتی ہے اور امریکا کی حکومت صحت مند لوگوں کے لیے ایک دن میں ایک چائے کا چمچ نمک تجویز کرتی ہے۔ نمک میں موجود سوڈیم دیگر فنکشنز کے علاوہ جسم میں پانی کے بہا کو برابر رکھنے اور اعصابی نظام کو منظم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تاہم اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھانے کے علاوہ جگر کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔