جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کی جائے گی،کمشنر سرگودھا

پیر 29 فروری 2016 13:56

بھکر۔29 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء )کمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن(ر)محمد آصف نے ضلع بھکر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عوامی خدمت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹر عمران احمد خان بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈرگز کے غیر قانونی دھندہ میں ملوث 10 میڈیکل سٹوروں کو سیل ،210 کی انسپیکشن اور151 میڈیکل سٹورز سے سیمپل لے کرتصدیق کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں ۔

مختلف سٹور مالکان کو ڈرگ کورٹ کی جانب سے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی کیاگیاہے۔کمشنر سرگودھا نے ضلع بھکر کے ہیلتھ آفیسرز کو حکم جاری کیا کہ ہول سیل کا کاروبار کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز پر کڑی نظر رکھی جائے۔