پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کو ڈینگی فری بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری

پیر 29 فروری 2016 14:02

فیصل آباد۔29 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات اور قائمقام ڈی سی او فیصل آباد اعجاز خالق کی ہدایات پر ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں ڈینگی مکاؤ آگہی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی جنرل بس سٹینڈ کو ”ڈینگی فری“بنانے کیلئے صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنرل بس سٹینڈ کی حدود میں واقع دکانوں، ورکشاپس اور بسوں میں موجود پرانے اور استعمال شدہ ٹائرز فوری تلف کرائیں جبکہ بسوں وویگنوں کی صفائی ستھرائی اڈا کی حدود سے باہر کی جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہو۔انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان سے کہا کہ وہ شیڈز کے پیچھے پٹرول پمپس کے لئے مختص کی گئی کچی جگہ پر کوئی بس پارک نہ ہونے دیں اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ fd/hma/hab 1114