چینی ٹیبل ٹینس کے ڈاکٹر نے جسم کو رگڑنے کے چینی عمل سے بچی کی جان بچا لی

پیر 29 فروری 2016 14:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) ایک تصویر جس میں چینی ٹیبل ٹینس کی ٹیم کے ایک ڈاکٹر کو تشنج کے مرض میں مبتلا ایک بچی کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ پیر کو انٹر نیٹ پر عام ہو گئی ، قومی ٹیم کے ڈاکٹر میاؤ پو نے شدید بخار کی وجہ سے تشنج کے مرض سے ایک سالہ بچی کی صحتیابی میں مدد کے لئے روایتی چینی طریقہ گواشہ یا سکریپنگ تھراپی آزمایا ۔

یہ بات سوشل میڈیا وی چیٹ نے بتائی ہے ۔وی چیٹ کے سرکاری اکاؤنٹ ٹیبل ٹینس اینڈ بیڈ منٹن پائنرز پر ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ” 25فروری کو میاؤ بیجنگ س کوالالمپور جانے والی ایئر چائنا کی پرواز نمبر سی اے 871میں سوار تھا جب انہوں نے عملے کو مدد کے لئے پکارتے ہوئے سنا وہ اپنی نشست سے اٹھا اور چھوٹی بچی کے پاس چلا گیا ، میاؤ نے دیکھا کہ بچی بے ہوش پڑی ہے جبکہ اس کی بے یارو مدد گاروالدہ اس کے پہلو میں رو رہی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے فضائی خاتون میزبان سے کہا کہ وہ رگڑنے کی پلیٹ کے طورپر ایک چھوٹی ٹرے لے کر آئے اور بچی کی کمر پر رگڑنا شروع کر دیا ، میاؤ کے یہ طریقہ اپنانے کے نصف گھنٹے بعد بچی کے جسم کا درجہ حرارت 39ڈگری سے کم ہو کر 37.8ہو گیا ۔میاؤ نے اس کی والدہ سے کہا کہ ہر گھنٹے بعد اس کا درجہ حرارت نوٹ کیا جائے اگر کوئی مسئلہ ہو تو مجھے بتانا ، اس واقعہ کے بعد چینی ٹیم ورلڈ ٹیم چیمپئین شپ کے دورے پر روانہ ہو گئی ، دفاعی چیمپئین چینی مرد ٹیم نے اپنے افتتاحی گروپ میچوں میں یونان اور ڈی پی آر کوریا کو ہر ا دیا جبکہ خواتین کی ٹیم نے جو خود بھی دفاعی چیمئپن ہے ہنگری اور میزبان ملائیشیا کو ہر ا دیا ۔

متعلقہ عنوان :