چنیوٹ میں چار روزہ فری آئی کیمپ ختم،سینکڑوں مریضوں کا کامیاب آپریشن کیاگیا

بدھ 19 مارچ 2008 12:43

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19 مارچ 2008 )سوداگرویلفیئرفری آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کے کامیاب آپریشن چار روزہ فری آئی کیمپ ختم ہوگیا تین دنوں میں 1510 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ان میں سے 368 مریضوں کے آپریشن کیے گئے سال میں تین مرتبہ فری آئی کیمپ لگائے گئے سودا گر میڈیکل کے زیراہتمام ان کے ذیلی ادارے سودا گرڈسپنسری محلہ سودا گراں چنیوٹ میں دوسرا فری آئی کیمپ لگایا گیا جہاں اب تک تین دنوں کے دوران 1510 مریضوں کے ابتک کامیاب چیک اپ کیاگیا ان میں سے 368 مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے جاچکے ہیں اور تمام کے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ان تمام مریضوں کو قیمتی لینز ڈالے گئے جو کہ بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیں کوئٹہ کے معروف سرجن ڈاکٹر زبیر احمد اور ڈاکٹر آصف پرمشتمل تین ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کیے۔