آپ چیئر کو مخاطب کریں ، سپیکر فہمیدہ مرزا نے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنا نام لینے سے روک دیا

بدھ 19 مارچ 2008 18:03

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19 مارچ 2008 ) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایک موقع پر سپیکر کو ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صاحبہ کہہ کر مخاطب کیا تو اسپیکر نے انہیں ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئر کو مخاطب کریں جس پر فاروق ستار نے کہا کہ دوسرے ارکان بھی سپیکر کے خاندان کے لوگوں کا حوالہ دے کر بات رہے ہیں اور آپ کا نام آپ کی شناخت ہے، تاہم سپیکر نے دوبارہ انہیں ہدایت کی کہ وہ چیئر کو مخاطب کریں کیونکہ یہ اس چیئر کا تقاضا ہے ۔