برازیل ،641 افراد میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق

بدھ 2 مارچ 2016 13:15

برازیلیہ ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) برازیل کی وزارت صحت نے 641افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق کر دی۔برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر میں افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 4ہزار22سوسے زیادہ مشتبہ افراد زیر تشخص ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک زیکا وائرس سے متاثرہ 139نومولود ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب برازیل کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اب تک 1.5ملین افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔