کراچی،متوقع ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے صوبائی وزیر بحالیات کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 3 مارچ 2016 11:37

کراچی ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں متوقع شدید گرمی (ہیٹ اسٹروک) کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک اجلاس صوبائی وزیر بحالیات علی حسن ہنگورجو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بحالیات سعید احمد اعوان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ، ڈائریکٹر آپریشن محمد حلیم لاشاری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے متعلقہ اداروں کے لئے شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر کے لئے ہدایات و رہنما اصول وضع کئے گئے بالخصوص پی پی ایچ آئی، محکمہ صحت، کے الیکٹرک، کے ایم سی، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو فوکس رکھا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ کی جانب سے متعلقہ اداروں سے کہا گیا کہ متعلقہ فیلڈ آفیسرز ان رہنما اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کرنے اور پبلک مقامات پر ٹھنڈے پانی کے اسٹال لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک، حیسکو، سیسکو کو شدید گرمی کے دوران بجلی کی مکمل بحالی کو یقینی بنائے، بالخصوص ہسپتالوں اور ایمرجنسی سینٹروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :