پرتگال میں سگریٹ نوشی ہلاکتیں 12 ہزار سالانہ ہو گئیں

جمعرات 3 مارچ 2016 14:30

پرتگال میں سگریٹ نوشی ہلاکتیں 12 ہزار سالانہ ہو گئیں

لزبن ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) پرتگال کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پرتگال میں سگریٹ نوشی سے ہرسال تقریبا 12000 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جو 32اموات یومیہ ہیں حالیہ شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق پرتگالی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کا کہناہے کہ ان ہلاکتوں میں سے 5500 ہلاکتیں سرطان سے ،4 ہزار سانس کے امراض سے اور 3ہزار ہلاکتیں نظام دوران خون میں خرابیوں کے باعث ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پرتگالی انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ میٹرکس اینڈ اویلیوایشن نے کہاہے کہ پرتگال میں حالیہ سالوں میں سگرٰیٹ نو شی کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہواہے جبکہ سگرٰیٹ نو شی کرنے والے مردوں کی تعداد کم ہوئی ہے ہیلتھ میٹرکس اینڈ اویلیوایشن کے مطابق پرتگال میں2006 سے لیکر 2014 تک سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں 74141 کا اضافہ ہواہے ۔