آسٹریلوی ماہرین کا سرطان اور ذہنی دباؤ میں تعلق دریافت کرنے کا دعویٰس

جمعرات 3 مارچ 2016 14:30

میلبورن ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) آسٹریلین محققین نے کہا ہے کہ سرطان کے جسم میں پھیلنے اور ذہنی دباؤ میں تعلق پایا جاتاہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر کے اس متعلقہ مریض کے علاج کرنے کا طریقہ بھی متاثر ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ذہنی دباؤ کے نفسیاتی اثرات کے باعث خلئے تیزی سے بڑھتے اور جسم کے دیگر حصوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے سرطان سے متاثرہ جانوروں میں ایڈرینالین نامی کیمیکل کے اثرات کی مقدار بڑھنے کے خلیوں پر اثرات کامطالعاتی جائزہ لیا اور اخذ کیاکہ سرطان کے مریضوں کے دیرینہ ذہنی دباؤ اور سرطان کے جسم میں پھیلنے میں تعلق پایا جاتاہے ۔