سنجے دت نے 21منزلہ زیر تعمیر بلڈنگ پر چڑھنے کاخطرناک سین عکسبند کروایا

ہفتہ 22 مارچ 2008 14:50

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22 مارچ 2008 )بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے 21منزلہ زیر تعمیر بلڈنگ پر چڑھنے کاخطرناک سین عکسبند کروایا ۔

(جاری ہے)

سنجے دت جو اس فلم میں عامر خان کے بھانجے عمران خان کی جانب سے اغواء کئے گئے ایک بچے کے باپ کا کردار کررہے ہیں نے بانس کے بنے مچانوں کی مدد سے 21ویں منزل تک پہنچنے کا اسٹنٹ خود ہی پرفارم کیا ۔ سنجے کی اس کوشش کے دوران کچھ مچان ٹوٹ بھی گئے لیکن انہوں نے رکنے کی بجائے اپنے شارٹ کو دینا جاری رکھا ۔