محکمہ صحت کی سست روی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی کوریج میں بہتری لانے کے لیے گا ڑ یا ن نہ خر یدی جا سکیں

جمعہ 4 مارچ 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) محکمہ صحت کی سست روی کے باعث حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی کوریج میں بہتری لانے کے لیے 16سو سے زائد موٹر سائیکلز اور ڈبل کیبن ڈالے نہ خریدئے جا سکے ۔ پنجاب اس وقت حفاظتی ٹیکوں کی کوریج جیسے مسائل سے دوچار ہے ۔ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسی گاوی اس حوالے سے پیسے دی چکی ہے ۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے ابھی تک پرچیز آرڈز جاری ہی نہ کیے جا سکے ۔

(جاری ہے)

اگر ڈی جی ہیلتھ آفس بروقت پرچیز آرڈز جاری نہ کر سکا تو خدشہ ہے یہ فنڈز رواں مالی سال استعمال نہ ہو سکیں ۔باوثو ق ذرائع کے مطابق پنجاب میں 9متعددی بیماریوں سے حفاظت کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی کوریج ایک چیلنج بنا ہوا ہے ۔۔ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسی گاؤ ی نے اس حوالے سے فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔ اب تک گاؤی ایجنسی نے 40کروڑ روپے فراہم کر دئے ہیں ان میں سے صرف 4کروڑ روپے سے 10کولڈ رومز تعمیر کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب 20کروڑ روپے ڈبل کیبن ڈالے اور 1645موٹر سائیکل خریدنے کے حوالے سے فنڈز جاری کر دیے ہیں لیکن اب تک ان گاڑیوں کی خریداری کے حوالے پرچیز آرڈز جاری نہ کیے جا سکے ۔