لاہور، موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے حملہ کا خدشہ بڑ ھ گیا

جمعہ 4 مارچ 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کے حملہ کا خدشہ بڑ ھ گیا ہے ۔ محکمہ صحت نے لاکھوں روپے مالیت کے 3800ڈیکستھران 40 کی بوتلیں استعمال ہی نہ کر سکا ۔ ان بوتلوں کا زائد المعیاد مئی 2016ء ہے ۔ ڈی جی ہیلتھ آفس نے استعمال نہ ہونے پر ان ڈرپس کے حوالے سے محکمہ صحت کو آگا ہ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذارئع کے مطابق محکمہ صحت نے 2013اور 2014ء میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے 5000ڈیکستھران 40 کی ڈرپس خریدیں ان میں سے اب تک 2200ڈرپس مریضوں کے علاج معالجے کے لیے استعمال ہو چکے ہیں لیکن ان میں سے 3800ڈرپس ابھی بھی سٹاک میں موجود ہیں جو کہ استعمال نہیں کی جا سکیں۔

۔ ان بوتلوں کا زائد المعیاد مئی 2016ء ہے۔ اگرا ن کو استعمال نہ کیا گیا تو لاکھوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان ہو گا۔

متعلقہ عنوان :