پنجاب فوڈ اتھارٹی‘ جانوروں کی چربی سے تیل بنانے والی فیکٹری سیل کر دی

جمعہ 4 مارچ 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے بند روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی چربی سے تیل بنانے والی فیکٹری سیل کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں جانوروں کی چربی سے گھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ،کاروائی کے دورا ن مختلف کیمیکلز کی ملاوٹ سے بنایا جانے والا 3500لیٹر گھی ضائع کر دیا جبکہ فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے ذمہ داران کو بھاری جرمانہ بھی کیاہے

متعلقہ عنوان :