امریکہ میں خون کی بیماری سے 18 افرا د ہلاک ہوگئے

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:56

امریکہ میں خون کی بیماری سے 18 افرا د ہلاک ہوگئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) امریکا میں خون کی ایک بیماری سے 18 افرا د ہلاک ہوگئے ۔امریکی ریاست وسکو نسن میں دوران خون میں ایک پر اسرار بیماری سامنے آئی جو جسم میں گردش کے دوران جراثیم پھیل جانے سے موت کا باعث بن رہی ہے ‘اب تک 18 افراد اس بیماری سے دم توڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ریاست کے جنوبی اور جنوبی مشرقی علاقوں میں اس مرض کے 44 کیسز رپورٹ کئے گئے جن کی حالت تشویشنا ک ہے اور ان میں اکثریت کی عمر 65 برس سے زائد ہے ۔ماہرین اس انفیکشن کی وجہ معلوم کرنے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :