بچوں کو کم مقدارمیں مونگ پھلی کھلانے سے انہیں مختلف قسم کی الرجی سے بچایا جاسکتا ہے،تحقیق

ہفتہ 5 مارچ 2016 17:22

میامی ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) محققین نے کہا ہے کہ بچوں کو کم مقدارمیں مونگ پھلی کھلانے سے انہیں مختلف قسم کی الرجی سے بچایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کی خوراک میں مونگ پھلی کی کم مقدار شامل کرنے سے ایسے بچوں میں مختلف قسم کی الرجی کی شرح بہت کم ہوجاتی ہے ۔ یہ تحقیق کنگزکالج لندن سے وابستہ محققین نے کی ہے ۔ اس تحقیق میں 600کے قریب بچوں کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے مطابق 11ماہ کے بچوں کو مونگ پھلی کی کم مقدار کھلانے سے ایسے بچوں میں الرجی کی شرح بہت کم ریکارڈ کی گئی ۔