ملک بھر میں سردی میں کمی کے بعد لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا

منگل 8 مارچ 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) ملک بھر میں سردی میں کمی کے بعد لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ شہر ی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق سردی غائب ہوگئی ہے اور لوگ بیمار پڑنا شروع ہوگئے کسی کو نزلہ اور زکام ہے، تو کوئی کھانسی اور بخار سے بے آرام ہے بچوں اور بوڑھوں سمیت کوئی بھی موسمی بیماریوں سے محفوظ نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آجکل اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی اکثریت موسمی بیماریوں کا شکار ہے ۔