کینسر کے خلاف جنگ

گل احمد اور پنک ربن کے درمیان چھاتی کے کینسر (سرطان) کے پھلاؤ کے روکنے سے متعلق ایم او یو پر دستخط

منگل 8 مارچ 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنک ربن اور گل احمد نے مفا ہمت کی یا داشت پر دستخط کئے ہیں جس میں چھاتی کے کینسر (سرطان ) سے بچاؤ سے متعلق آگاہی دی جائے گی یہ موزی بیماری پاکستان میں ہر نو میں سے ایک عورت کو ہے۔ گل احمد کی کوشش ہے کہ وہ اس خطرناک اور مہلک بیماری سے متعلق خواتین میں اپنے اسٹورز اور دیگر 360 CSR کی مہم کے ذریعے پورے پاکستان میں پھیلائے۔

دستخط کی اس تقریب میں گل احمد کی جانب سے محترمہ شہناز باسط (COO گل احمد) جبکہ پنک ربن کے جانب سے جناب عمر آفتاب شامل تھے جس میں یہ اعلان کیا گیا کہ پنک ربن کی جانب سے CSR کی اس مہم میں گل احمد ان کا ایکسکلوسیو پارٹنر ہے۔ اس تقریب میں عہد کیا گیا کے گل احمد اور پنک ربن ملکر اس خطرناک بیماری کو بڑھنے سے روکیں گے اور پنک ربن ہسپتال پراجیکٹ کے لئے امداد بھی اکھٹی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں صرف اور صرف چھاتی کے کینسر (سرطان) میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔دی پنک ربن کیمپین (PRC) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو رول ماڈل بناتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹرز کو اس مہم میں شامل کر رہا ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کے یہ سیکٹر ہمارے لئے فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔ جناب آفتاب صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل احمد کے اس مہم میں شامل ہونے سے ہماری اس مہم کو مزید تقویت ملے گی کیوں کہ دنیا بھر میں گل احمد پاکستان کی پہچان ہے۔

بلاشبہ گل احمد کا اشتراک ہمیں ہماری مہم کو بڑے پیمانے پر عوام میں پھلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ محترمہ شہناز باسط نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان میں چھاتی کا کینسر (سرطان) ایک انتہائی خطرناک حقیقت ہے اور میں اس بات کو اچھے سے سمجھ سکتی ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کے گل احمد کی خواہش ہے کہ پنک ربن کی جانب سے آگاہی سے متعلق اس مہم میں ہر ممکن اقدامات کرے تا کہ پاکستان میں رہنے والی تمام خواتین تک چھاتی کے کینسر (سرطان ) سے متعلق مکمل آگاہی پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :