ڈینگی وائرس کے خلاف جہاد کو ہر سطح پر کامیاب کیا جا ئے، ڈائریکٹر کالجز رانا منور خاں

منگل 8 مارچ 2016 15:00

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن رانا منور خان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر کالجز میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید وسیع و موٴثر بنانے کیلئے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ڈینگی وائرس کے خلاف جہاد کو ہر سطح پر کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی آگاہی پروگرام کے تحت کالجز میں اساتذہ اور طلباء کی طرف سے کمیونٹی کو باخبر اور انہیں ڈینگی کے ممکنہ حملے کے خطرناک نتائج سے متعلق شدید احساس پیدا کرنے کیلئے خصوصی سیمینار میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات پمفلٹس اور متعلقہ لٹریچر کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کیلئے بہترین و خوشگوار تعلیمی ماحول برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے اور تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو سماجی برائیوں کے خاتمے اور معاشرتی بھلائی کیلئے بھی متحرک کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :