سٹرابری وٹامن سی کے حصول کااہم ترین ذریعہ ہے، ماہرین زراعت

منگل 8 مارچ 2016 15:00

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پنجاب میں سٹرابری کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مذکورہ پرکشش ، خوبصورت ، ذائقہ دار پھل وٹامن سی کے حصول کااہم ترین ذریعہ اور بے شمار غذائی و طبی خصوصیات کاحامل ہے لہٰذا باغبان و کاشتکار بھر پور مالی منفعت حاصل کرنے کیلئے سٹرابری کی کاشت کو مزید فروغ دیں تاکہ مذکورہ پھل کی طلب کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جہاں سٹرابری کے پھل کو موسم گرما کے دوران انتہائی پسندیدگی سے کھایاجاتاہے وہیں اس کی دیگر مصنوعات جام ، جیلی، مربہ ، چٹنی تیارکرکے اسے بیرون ممالک برآمد بھی کیاجارہاہے۔سٹرابری وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے جس کے 100 گرام پھل میں 52 سے 64ملی گرام تک وٹامن سی پایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :