صوبے صحت کے پروگراموں کیلئے زیادہ بجٹ رکھیں، ٹی بی کی ادویات سرکاری ہسپتالوں میں مفت دستیاب ہیں،وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز

بدھ 9 مارچ 2016 12:54

اسلام آباد ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹی بی کے 67 ہزار مریض ہیں‘ خیبر پختونخوا حکومت نے 44 ملین روپے ٹی بی پروگرام کے لئے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ٹی بی کے 67 ہزار مریض سامنے آئے ۔

ٹی بی قابل علاج مرض ہے لیکن اس میں کافی وقت لگتا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 44 ملین روپے ٹی بی پروگرام کے لئے رکھے ہیں۔ صوبائی حکومت کے علاوہ عالمی ادارے بھی ٹی بی پروگرام میں معاونت کر رہے ہیں۔ صوبوں کو چاہیے کہ صحت کے پروگراموں کے لئے زیادہ بجٹ رکھیں۔ ٹی بی کی ادویات سرکاری ہسپتالوں میں سو فیصد مفت ہیں۔ وفاقی حکومت صوبوں کی معاونت بھی کر رہی ہے۔ سستی ادویات بھی متعارف کروائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :