سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا گردوں کے عالمی دن کے موقع پر ضلع ملیر کے علاقے میں کیمپ کا انعقاد

بدھ 9 مارچ 2016 15:06

کراچی ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی ) نے گردوں کے عالمی دن کے موقع پر ضلع ملیر کے علاقے کاٹھور میں کیمپ کا انعقاد کیا۔ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کیمپ میں 30 دیہاتوں کے لوگوں نے شرکت کی جس میں بچے اور بڑے شامل تھے۔ کمیپ میں شرکت کرنے والے لوگوں کی خون ،پیشاب کے ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈکیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 10 فیصد لوگ گردوں کے بیماری میں مبتلاہے اور ایک اندازے کے مطابق اگلے 10 سالوں میں یہ تناسب 18 فیصد تک جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو دوا تجویز کی گئی، ماہرین غذائیت نے اس موقع پر غذا سے متعلق مشورے بھی فراہم کئے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہاں کی دیہی آبادی میں صاف پانی کی عدم دستیابی، بچوں میں متوازن غذا کا فقدان،مناسب رہائش کانہ ہونا اورنا خواندگی ایسی وجوہات ہیں جن سے بچوں کے صحت مجموعی طور پرمتاثرہورہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس سال گردے کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے موضوع” بچوں کو گردے کے امراض سے بچانے کے لئے جلدی کیجئے“رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :