گردے کے امراض سے متعلق آگاہی ضروری ہے،گردہ انسانی جسم کا ایک اہم جزو ہے اور خون کو صاف رکھنے کے ساتھ کیمیائی طور پر خون کو متوازن رکھتا ہے،گردے کے بنیادی امراض سے آگاہی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاگردوں کے امراض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
بدھ 9 مارچ 2016 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گردے کے امراض سے متعلق آگاہی نہایت ضروری ہے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔ گردہ انسانی جسم کا ایک اہم جزو ہے اور خون کو صاف رکھنے کے ساتھ کیمیائی طور پر خون کو متوازن رکھتا ہے اس لئے گردے کے بنیادی امراض سے آگاہی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گردوں کے امراض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ کڈنی ڈے منانے کا مقصد گردے کی اہمیت اور امراض سے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ صحت مند انسان گردوں کے مرض سے محفوظ رہ سکے اور بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں گردے کے مریضوں کو مفت ڈائلسیز کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.