اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد کے چھاپے، سویٹس ‘بیکرز‘ نوڈلز فیکٹری و ریسٹورنٹ کے کچن سیل

بدھ 9 مارچ 2016 22:31

فیصل آباد۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) قائمقام ڈی سی او اعجاز خالق رزاقی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بلاول ابڑونے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ سویٹس ‘بیکرز‘ نوڈلز فیکٹری اور ریسٹورنٹ کے کچن کو سیل کردیا اور وہاں سے مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز رائے قمر الزمان ‘ اسلم پرویز ‘ شاہد محمود اور دیگر کے ہمراہ چک نمبر 224 فتح دین میں قادری نوڈلز فیکٹری ‘ امین پارک میں چمن سویٹس ‘ چھوٹی ڈی گراؤنڈ میں کیک پیلس ‘گلستان کالونی میں گڈ ان بیکرز اوراقبال سٹیڈیم کے قریب رئیل ٹیسٹ کے کچن کو چیک کیا تو وہاں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ماحول میں کھانے پینے کی اشیاء تیار و فروخت ہو رہی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سویٹس ‘ بیکرز ‘ ہوٹلز اور کھانے پینے کی اشیاء تیار و فروخت کرنیوالوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اشیاء کی فروخت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق یقینی بنائیں ۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :