14 مارچ سے شروع ہونے والی ضلع بھر میں انسدادپولیوکے تمام تر اقدامات مکمل، مائیکرو پلان سمیت ٹیموں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمدجاوید

جمعرات 10 مارچ 2016 13:29

ہرنائی۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرہرنائی ڈاکٹر محمدجاوید نے کہا ہے کہ 14 مارچ سے شروع ہونے والی انسدادپولیوکے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پولیو کے سلسلے میں تمام ترانتظامات اور مائیکرو پلان سمیت ٹیموں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے ،ان خیالات کا اظہارنے جمعرات کو پولیو کے سلسلے میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک کی خصوصی ہدایت پر مائیکرو پلان کو اپڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ٹیموں کو ٹریننگ دی جاچکی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈی ایچ اؤہرنائی نے کہا کہ پولیو جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا واحد علاج اپنے بچوں کو بار بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں ہی مضمر ہے۔