پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی د ن جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایاگیا

جمعرات 10 مارچ 2016 14:00

فیصل آباد۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی دن جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایاگیاجبکہ اس موقع پر محکمہ صحت پنجاب ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، قومی ادارہ برائے امراض گردہ ، پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی ، اسلامک میڈیکل سوسائٹی اور شعبہ طب سے متعلقہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور ضلعی صدر مقامات پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیاگیاجس سے ملک کے نامور نیفرالوجسٹس ، ماہرین امراض گردہ اور پروفیسر ڈاکٹرزنے خطاب کیا ۔

اس موقع پروطن عزیز میں گردوں کے بڑھتے ہوئے امراض کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، تشخیص ، علاج ، پرہیز ، تدارکی اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

امراض گردہ کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب میڈیکل کالج و الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں گردوں کے امراض کے بارے میں شعور وآگاہی پیدا کرنا تھا۔ واک کی قیادت پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد پروفیسرڈاکٹر ظفر الفرید نے کی جبکہ نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکل سٹاف ممبران اور محکمہ صحت کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :