9 انتہائی حساس اضلاع سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز 14 مارچ سے ہوگا

جمعرات 10 مارچ 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) 9 انتہائی حساس اضلاع سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز 14 مارچ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے 9اضلاع سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کیلئے ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی جس میں لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اور پولیو ٹیموں کیساتھ متعلقہ تھانے کا ایک ایک اہلکار تعینات کیا گیاجبکہ حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہی۔

یا د رہے کہ گزشتہ مہم میں 66ہزار سے زائد گھر بند ملے جس سے والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کوقطرے نہ پلا سکے تھے

متعلقہ عنوان :