جینیاتی بیماریوں کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کل سے ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقد ہو گی

جمعرات 10 مارچ 2016 17:19

کراچی ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) خاندانوں میں شادیوں کے سبب بچوں میں ہونے والی جینیاتی بیماریوں کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس (کل) بروز جمعہ 11 مارچ سے ڈاؤ میڈیکل کالج میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پیڈیایٹرک ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال کراچی اور پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ماہرِ امراضِ اطفال جینیاتی بیماریوں پر لیکچر دیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2236 بچوں میں سے صرف ایک بچہ جبکہ انڈیا میں 297 میں سے ایک بچہ خاندانوں میں ہونے والی شادیوں کے سبب بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی آبادی میں شعور کی کمی کی وجہ سے کوئی اعدادو شمار موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :