کرم ایجنسی سے پشاور آنے والی محکمہ صحت کی ایمبولینس پر راکٹ حملہ ، سات افراد جاں بحق

جمعرات 27 مارچ 2008 17:32

پشاور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 مارچ 2008 ) کرم ایجنسی سے پشاور آنے والی محکمہ صحت کی ایمبولینس پر راکٹ حملے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں  کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پارہ چنار میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پارہ چنار سے پشاور جانے والی محکمہ صحت کی ایمبولینس کو تورغر کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محکمہ صحت کے چھ اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی کرم ایجنسی میں گزشتہ کئی ماہ سے مذہبی فرقہ وارانہ فسادات جاری ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :