سرگودھا، بارشوں سے نشیبی آبادیوں میں پانی کھڑا ہوگیا،ڈینگی پھیلنے کا اندیشہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں جمعہ کی شب ہونیوالی بارش نے ٹی ایم اے کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے پول کو کھول دیا نشیبی آبادیوں میں پانی کھڑا ہوگیا جس سے ڈینگی پھیلنے کا اندیشہ بھی بڑھ گیا ہے سرگودھا کے گنجان آباد علاقوں ٹرسٹ پلازہ کے چاروں اطراف‘ ضلعی کچہری‘ رحمان پورہ‘ گلشن جمال‘ سیٹلائٹ ٹاؤن‘ اقبال کالونی‘ مقام حیات‘ جوہر کالونی‘ دین کالونی‘’ مجاہد کالونی‘ فیکٹری ایریا سمیت دیگر علاقوں میں پانی جوہڑ کی شکل اختیار کرگیا ہے حتیٰ کہ ٹی ایم اے کا اپنا دفتر بھی جھیل کی شکل اختیار کرچکا ہے ٹی ایم اے کے اہلکار کی کارکردگی زیرو ہے اور وہ حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔