ڈی ایچ کیو سرگودھا میں شعبہ ہیڈ انجری بنانے کےلئے رپورٹ طلب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 12 مارچ 2016 18:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں شعبہ ہیڈ انجری قائم کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کو ایک رپورٹ بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ کا درجہ ملنے کے باوجود ہسپتال بنیادی سہولتوں سے محروم ہے خصوصاً ہیڈ انجری کی صورت میں مریض کو لاہور یا فیصل آباد ریفر کرنا پڑتا ہے جس کے باعث 100 میں سے 90 فیصد لوگ جاتے ہی دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں اس لئے سرگودھا میں فوری طور پر ہیڈ انجری کا شعبہ قائم کرنے کےلئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :