ہیلتھ ایکسپو23اور24اپریل کو ہوگی

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) ہیلتھ ایکسپو23اور24اپریل 2016کو پاک چائنافرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور بیرون ممالک کے صحت سے متعلق شعبوں ،تنظیموں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان رابطے سمیت نیٹ ورکنگ ،طبی اور جراحی کاروبار اور درآمدات اور برآمدات کے وسعت کو فروغ دینا ہے۔

وزارت صحت کے تعاون سے منعقد ہونے والے دو روزہ ہیلتھ ایکسپو میں صحت سے متعلقہ سرکاری محکمہ جات ،فارماسوٹیکل صنعت ، شعبہ تعلیم صحت،ہسپتال ،ہیلتھ کیرفراہم کرنے والے ادارے،جیم اور فٹنس الات کے ڈیلر،میڈیکل لیبارٹری ترقیاتی شعبہ،طبعی سامان کے سپلائرز،میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنیاں ،ڈسٹری بیوشن کمپنیاں،حفظان صحت کے مطابق خوراک تیار کرنے والے ڈیلرز،صحت سے متعلق ٹیکنالوجی ،صحت بیمہ کمپنیاں اور این جی اوز حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ایکسپومیں سرکاری محکموں کے حکام ،ڈاکڑز،ہسپتال مالکان، پیرامیڈیکل سٹاف ،کنڑیکٹر ،طبی تحقیقات کار ۔میڈیکل سٹور مالکان ، میڈیکل درآمدات اور برآمدات کنندگان،سفارت کار ،میڈیکل سٹوڈنٹس اور عام لوگ شرکت کریں گے۔ایکسپومیں میڈیکل اور ہیلتھ کیئر سے متعلق سوسائٹیز اور ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکی وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں تازہ ترین ترقی ،کردار اور کامیابیوں کی نمائش کر سکیں۔

کوئی بھی سوسائٹی یا ایسوسی ایشن خصوصی سیمینار، ورکشاپ یا کوئی دیگر سرگرمی کا انعقاد کرنا چاہے تو ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، دو روزہ نمائش میں شعبہ صحت میں اب تک کی کامیابیوں اور پیش رفتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا اور صحت کی صنعت کے مختلف شعبوں کیلئے پویلین قائم کی جائے گی، ان میں فارماسوٹیکل پویلین ، جراحی پویلین، میڈیکل ایجوکیشن پویلین، خواتین کی صحت سے متعلق پویلین و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :