ٹیکسی ڈرائیور تین منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک

ہفتہ 29 مارچ 2008 17:57

ٹھٹھہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 مارچ 2008 ) ٹھٹھہ کے قریب سجاول سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور 40 سالہ عبدالجبار شیخ حیدرآباد میں سرے گھاٹ کے علاقے کی ایک ہوٹل میں تین منزلہ عمارت سے گر کر پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کی لاش مارکیٹ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال حیدرآباد میں پہنچادد، اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہو ا ہے کہ سجاول سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ ٹیکسی ڈرائیور عبدالجبار شیخ گذشتہ ایک ہفتے سے سرے گھاٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھا اور سنیچر کے روز اس کے لاش تین منزلہ ہوٹل کے قریب ایک گلی سے برآمد کی گئی ہے، اس سلسلے میں مارکیٹ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ عبدالجبار شیخ نے ہوٹل کی تین منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کی ہے یا کسی نے اسے قتل کیا ہے اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :