خون جگر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈونیشن کیمپ

پیر 14 مارچ 2016 12:33

پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء )خون جگر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی ای ایف کالج آبدرہ روڈ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایاگیا جس میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ کالج کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور درجنوں بیگ خون کے عطیات دیئے اس موقع پر خون جگر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اسلم مروت نے کہاکہ ہمارے ادارے کے قیام کا مقصد غریب اور نادار مریضوں کو سکرین شدہ مفت خون کے عطیات مہیا کرتاہے انہوں نے کہاکہ گردوں ‘کینسر اور تھیلی سیمیا کے مریضوں کو 24گھنٹے سکرین شدہ خون فراہم کیاجاتاہے اور اس کے لیے لواحقین سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ۔