سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 14 مارچ 2016 16:26

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آ صف طفیل نے پیر کے روز ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6چھ لاکھ 31ہزار921 بچوں پولیوں سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا ئیں جا ئیں گے۔اس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 1102مو بائل ٹیمیں گھر گھر جا کر اور132 فکسڈدیہی و بنیادی مراکزصحت اور ہسپتالوں میں جا کر جبکہ 68رومنگ ٹیمیں اور ٹرانزسٹر ٹیمیں لاری اڈوں اور بس اسٹاپس پر ڈیوٹی دیتے ہوئے بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :