وردی اترنے کے باوجود مشرف کی آمرانہ طبعیت بدستور موجود ہے ۔جاوید ہاشمی۔۔۔حلف لینا تو کجا مشرف کے ہوتے ہوئے ایوان صدر جانا گناہ سمجھتا ہوں‘ وفد سے گفتگو

اتوار 30 مارچ 2008 14:10

اوکاڑہ چھاؤنی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مارچ 2008 ) مسلم لیگ ن کے رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مشرف اقتدار چھوڑ دیں ایسا نہ ہو کہ ججوں کی بحالی کے ساتھ غیر آئینی صدر کے مواخذے کی تحریک بھی ایوان میں آ جائے وزارت حاصل کرنے سے زیادہ نظریہ بچانا ضروری ہے حلف لینا تو کجا مشرف کے ہوتے ہوئے ایوان صدر جانا گناہ سمجھتا ہوں اتوار کے روز ن لیگ کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر میاں محمد منیر کے ہمراہ ملنے والے اوکاڑہ کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وردی اترنے کے باوجود پرویز مشرف کی آمرانہ طبعیت بدستور موجود ہے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایوان سے متفقہ اعتماد کا ووٹ ملنا ملک میں اقتدار کی شراکت داری کی خواہش مند غیر سیاسی قوتوں کیلئے ایک آئینہ ہے جس میں وہ اپنی بگڑتی ہوئی شکل آسانی سے دیکھ سکتے ہیں تاہم اگر ہمیں نظربند کر کے ان کی اپنی نظر بند ہو چکی ہے تو یہ ان کی قسمت ہے ایک سوال کے جواب میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو ایوان صدر گزشتہ کئی سالوں سے جمہوریت کے خلاف سازشوں کا گڑھ ہے وہاں پر میرا ضمیر ہی گوارا نہیں کرتا کہ مشرف کی موجودگی میں جاؤں وزیر بن کر حلف اٹھانا تو دور کی بات ہے -

متعلقہ عنوان :