فیصل آباد ، چک جھمرہ روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت گرگئی‘2افراد جاں بحق‘ 24سے زائد افرادملبے تلے دب گئے

بدھ 2 اپریل 2008 11:50

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02اپریل 2008 ) فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں چک جھمرہ روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت گرنے سے دوافراد جاں بحق اور 24سے زائد افراد عمارت کے ملبے سے تلے دب گئے اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں چک جھمرہ روڈ پر سلنڈروں کی دوکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دومنزلہ عمارت گر گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور 24ملبے تلے دب کرشدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ملبے سے نکالا جارہا ہے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ واقعہ کے فورا بعد ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ جنہوں نے امدادی کام شرو ع کردیا ہے ۔ ایک نجی ٹی کے مطابق امدادی کام کے دور ان ایک اور سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سلنڈر وں کے پھٹنے سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔دھماکے کے بعد علاقے کے لوگ بھی امدادی کاررائیوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :