برازیل‘ ڈینگی بخار سے 67 افراد ہلاک

جمعرات 3 اپریل 2008 11:29

ریوڈی جنیرو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03اپریل 2008 ) برازیل میں ڈینگی بخار سے 67 افراد ہلاک ہوگئے۔مچھروں سے پھیلنے والی بیماری ڈینگی بخار سے67 افراد کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔برازیلن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوری سے لے کر اب تک برازیل کے مختلف علاقوں میں تقریبا پیتالیس ہزار کیسز کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

برازیل کے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے اب تک تقریبا 67 افراد جن میں چالیس بچے بھی شامل ہیں اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جان کھوچکے ہیں ۔حکومت نے اس وبا ء پر قابو پانے کے لیے مسلح افواج کی زیر سرپرستی فیلڈہسپتال قائم کردیئے گئے ہیں جہاں تقریبا بارہ سوکے قریب طبی عملہ لوگوں کو اپنی پیشہ ورنہ خدمات پیش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :