تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر تعیناتی کیلئے تیار نہیں ،روزانہ سینکڑوں مریض خوار، ادویات بھی نایاب

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:52

بھکر۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء ) تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دریا خان میں کوئی ڈاکٹر تعیناتی کیلئے تیار نہیں روزانہ سینکڑوں مریض خوار ہونے لگے ادویات بھی نایاب، تفصیلات کے مطابق دریا خان تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں روزانہ پانچ سو کے قریب مریضوں کی آمد 6میڈیکل آفیسر کی اسامیاں ڈیوٹی پر صرف 2ڈاکٹرز 3اسامیاں خالی 1ڈاکٹر چھٹی پر ایم ایس 2ماہ سے تعینات نہ ہو سکا خاکروب کی 5اسامیاں خالی ہر طرف گندگی کے ڈھیرچوکیدار ی کیلئے کوئی بھی اہلکار نہیں دلے والا ،برکت والا،پنجگرائیں کے مریضوں نے بھی دریا خان تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا رخ کر لیا دن بھر مریض خوار ہونے لگے دوائی حاصل کئے بغیر نصف مریض گھروں کو لوٹنے لگے ایک ڈاکٹر 250 مریض کا علاج منتخب نمائندوں ایم پی اے اور ایم این اے سے عوام شدید متنفر ہو گئی ستم ظریفی تو یہ ہے کہ تمام امراض کیلئے پنجاب حکومت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی ادویات بھی نایاب ہوگئیں میڈیکل سٹور مالکان کی چاندی ہو گئی جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر دریا خان تعیناتی کیلئے تیار نہیں ڈاکٹرز کی4 اسامیاں، خاکروب کی 5اسامیاں جبکہ چوکیدار کی2 اسامیاں مکمل کریں اور ادویات کی فوری فراہمی کا بندوبست کریں ۔