چین سے ایڈز کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا ، اقوام متحدہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:29

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) چین نے ایڈ ز کے مرض سے بچاؤ اور علاج کیلئے دنیا بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یہ توقع کی جارہی ہے کہ چین سے بہت جلد اس مرض کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہ مرض ماں سے بیٹے کی طرف منتقل نہیں ہو سکے گا ۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایڈ ز پروگرام کے ایگزیکٹو ڈا ئر یکٹر مائیکل سدیبی نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گذشتہ روز چینی نیو ز اایجنسی شنہوا کے ساتھ ایڈز کے خلاف مہم چلانے کیلئے ایک یاداشت پر دستخط کئے ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ایڈز سے بچاؤ اور اس کے علاج کیلئے جو کام کیا گیا ہے اقوام متحدہ اس کی تحسین کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں آئندہ 15سال میں ہماری تنظیموں کا اہم شراکت دار بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس وقت منشیات کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی مہم چلا رہا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ چند برسوں کے دوران چین میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بڑی حد تک کمی ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :