ملتان،ہسپتال میں ایک سال کی بچی کو لگائی گئی ڈرپ سے لال بیگ نکل آیا،ورثاء کا احتجاج

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) ملتان میں نشتر ہسپتال میں ایک سال کی بچی کو لگائی گئی ڈرپ سے لال بیگ نکل آیا۔بچی کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایک سالہ ننھی اقصیٰ کو انفیکشن کے باعث نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے نااہلی دکھاتے ہوئے بچی کو لال بیگ والی ڈرپ لگا دی، جس پر بچی کے ورثاء نے ڈرپ میں لال بیگ کی موجودگی کی اطلاع موقع پر موجود نرسوں کو دی تو انہوں نے ڈرپ اتار تو دی لیکن بچی کی حالت مزید خراب ہو گئی، بچی کے ورثاء نے اسپتال انتظامیہ سے واقع میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :