تپ دق کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر عالمی ادارہ صحت نے تپ دق کے خاتمہ تک متحد رہنے کے موضوع منتخب کیا ہے

اتوار 20 مارچ 2016 11:38

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں 24 مارچ کو تب دق کا عالمی دن بنایا جاتا ہے۔ رواں سال اسی دن کیلئے عالمی ادارہ صحت نے تپ دق کے خاتمہ تک متحد رہنے کا موضوع منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ برس جن قاتل امراض شمار کیا تھا ان تب دق بھی شامل ہے۔ صحت کے شعبہ کے ماہرین فراہم کرنے اور بروقت اقدامات سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ رواں سال بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تب دق کا عالمی دن منایا جائے گا اور اس حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری اداروں، تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرام، سیمنار، ریفرنس اور دیگر تقریبات منعقد کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :