عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ برس نومبر کے دوران پاکستان میں پھیلنے والے برڈ فلو وائرس کی انسانی جسم میں موجودگی کی تصدیق کردی

جمعہ 4 اپریل 2008 12:34

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04اپریل 2008 ) عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ برس نومبر کے دوران پاکستان میں پھیلنے والے برڈ فلو وائرس کی انسانی جسم میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر اور امریکی لیبارٹریوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دوافراد کے خون کے نمونوں میں ڈاکٹروں نے ایچ فائیو این ون نامی وائرس کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد کے جسم میں یہ وائرس نومبر میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے جسم سے منتقل ہو ا تھا۔تاہم یہ دونوں افراد اب صحت مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :