پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپدق کا عالمی دن 24 مارچ کو منایا جائے گا

پیر 21 مارچ 2016 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپدق کا عالمی دن 24 مارچ کو منایا جائے گاتپدق کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کی علامات‘تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے آن لائن کے مطابق قائمقام ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نوازش گورایہ نے بتایا کہ ٹی بی ایک متعدی مرض ہے جو ایک جرثومے سے پیدا ہوتی ہے اور عام طور پر پھیپڑوں کو متاثر کرتی ہے ‘یہ بیماری متاثرہ انسان سے دوسرے میں کھانسنے‘تھوکنے اور چھینکنے سے منتقل ہوتی ہے جس سے احتیاط کرکے بچاؤ ممکن ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں ‘ٹی بی ہسپتال کے ساتھ ساتھ دیہی وبنیادی مراکز صحت اور ضلع کونسل کی ڈسپنسریوں میں ٹی بی کی بیماری کی مفت تشخیص اور علاج معالجہ کی تمام سہولیات موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ‘سینٹرل اور بورسٹل جیلوں میں آنے والے قیدیوں کی ٹی بی کے ممکنہ مرض کے بارے میں سکریننگ بھی کی جاتی ہے اور بیماری ظاہر ہونے پر انہیں الگ وارڈ میں منتقل کرکے علاج معالجہ کیا جاتا ہے ا نہوں نے بتایا کہ ضلع میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی ٹی بی ڈاٹس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ اس پروگرام کو پبلک میں نچلی سطح تک توسیع دی جا سکے اورشہر میں 40 پرائیویٹ ڈاکٹرز ‘ 7 لیبارٹریزاس مرض میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کر رہی ہیں اسی طرح تحصیل سمندری اور جڑانوالہ میں 13/13 پرائیویٹ ڈاکٹراور لیابرٹریزکو ٹی بی کی مفت تشخیص وعلاج معالجہ کے لئے تربیت فراہم کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :